ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس ، لیگی رہنما عالم داد لالیکا نے مزید وقت مانگ لیا ،سماعت دس جون تک ملتوی

پیر 27 مئی 2019 14:16

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس ، لیگی رہنما عالم داد لالیکا نے مزید وقت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما عالم داد لالیکا کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کیس پر سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عالم داد لالیکا کی وکیل سحر صدف الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ۔عالم داد لالیکا کی وکیل نے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگ لیا۔الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی پر دس جون تک سماعت ملتوی کردی