گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست ،

ہائی کورٹ نے پی ٹی اے ، پیمرا اور وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا

پیر 27 مئی 2019 14:16

گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کی درخواست ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت ہوئی ، جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ملک، مذہب، اداروں کیخلاف کوئی بات ہو تو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کی ایک درخواست کو نمٹا چکے ہیں، پی ٹی اے کے پاس فیس بنک بند کرنے کا میکنزم نہیں۔ سر کاری وکیل نے کہاکہ گلا لئی اسماعیل پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔