ایف آئی اے کاپنجاب کے مختلف مقامات پر انسانی سمگلروں کیخلاف گرینڈ آپریشن

دس اشتہاریوں سمیت 17انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا گیا ،بوگس اسٹیٹمنٹس سمیت دیگر دستاویزات برآمد

پیر 27 مئی 2019 14:25

ایف آئی اے کاپنجاب کے مختلف مقامات پر انسانی سمگلروں کیخلاف گرینڈ آپریشن
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2019ء) ایف آئی اے نے پنجاب کے مختلف مقامات پر انسانی سمگلروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر کے دس اشتہاریوں سمیت 17انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے سادہ لوح لوگوں کو براستہ ایران ترکی یورپ بھجوانے جبکہ کچھ چوری شدہ اور جعلی پاسپورٹس اورویزوں پر یونان ، مالٹا اور سائوتھ افریقہ بھجوانے کا غیر قانونی کاروبار کرتے تھے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ ایف آئی اے کی ٹیموں نے لاہور ،فیصل آباد ،جھنگ سیالکوٹ سمیت مختلف علاقوں میں کامیاب آپریشن کئے ۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان سادہ لوح لوگوں کو یونان اور سائوتھ افریقہ بھجوانے کے لئے فی کس 10سے 15لاکھ روپے جبکہ ایران براستہ ترکی زیارتوں کی آڑ میں لے جانے کے لیے 7سے 10 لاکھ روپے وصول کر تے ۔ایف آئی اے نے انسانی سمگلروں کے پاس سے مختلف بینکوں کی بوگس اسٹیٹمنٹس سمیت دیگر دستاویزات بھی برآمد کرلی ہیں۔