فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی

اٹھارہ کروڑ مالیت کے شوگرنٹس (سپاری) پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 مئی 2019 14:01

فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی
فیصل آباد(سید ذکر اللہ حسنی۔ اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی2019) فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ کی بڑی کارروائی، کارروائی کے دوران پابندی شدہ اٹھارہ کروڑ مالیت کے شوگرنٹس (سپاری) چھپا کر پشاور سے کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹرک میں پتھروں کے نیچے بوریوں میں چھپا کر سپاری کراچی لے جائی جارہی تھی جسے خفیہ اطلاع پر سمندری موٹروے انٹرچینج پر ڈرائیور سمیت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پکڑی گئی سپاری
پکڑی گئی سپاری

تفتیش میں مزید بڑے انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔  فیصل آباد ڈرائی پورٹ پر اسٹنٹ کلکٹر محمد احمد ظہیر، سپرنٹینڈنٹ عرفان ممتاز، انسپکٹر محمود ڈوگر، عامر باجوہ، تنویر و دیگر نے اس حوالے سے پریس بریفنگ دی ہے۔

(جاری ہے)

کسٹمز آفیشلز نے بتایا کہ پاکستان میں بین پچیس ہزار کلوگرام سپاری پشاور سے لاہور کے راستے کراچی سمگل کی جارہی تھی جسے کلکٹر کسٹمز اینٹی اسمگلنگ کی نگرانی میں فیصل آباد کسٹمز نے ناکام بنایا۔

ٹرک میں پتروں کے نیطے چھپا کر سپاری لے جائی جا رہی تھی
ٹرک میں پتروں کے نیطے چھپا کر سپاری لے جائی جا رہی تھی

جرائم پیشہ افراد اس گاڑی کو پائلٹ کررہے تھے تاہم پولیس اور کسٹمز سیکیورٹی عملے کی بروقت مستعد کارروائی سے سمگلنگ کو روکنے میں مدد ملی اور ٹرک ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فیصل آباد کسٹمز اینڈ اینٹی اسمگلنگ نے اس ضمن میں تحقیقات کا دائرہ بڑھا دیا ہے اور بڑھے انکشافات کی توقعہ کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پکڑی گئی سپاری کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔