کاشتکار دالوں کی کٹائی صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوارمتاثرنہ ہو‘محکمہ زراعت

پیر 27 مئی 2019 15:09

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کودالوں کی کٹائی کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر پرعملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ترجمان نے بتایا کہ کاشتکار دالوں کی کٹائی صحیح وقت پر کریں تاکہ پیداوارمتاثرنہ ہو‘کٹائی سے پہلے بیماریوں سے متاثرہ پودے نکال دیں ‘فصل کی کٹائی اس وقت کی جائے جب دالوں کی 90فیصد پھلیاں پک کر تیار ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ کٹائی کے لئے صبح کا وقت بہترین ہوتاہے کیونکہ اس وقت نمی کے باعث پھلیاں کم جھڑتی ہیں‘فصل کی گہانی کیلئے صاف جگہ کا انتخاب کیاجائے۔