Live Updates

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف کی ملاقات

پیر 27 مئی 2019 15:14

وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف نے پیر کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران پاک۔ازبک تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے پاک۔ازبک موجودہ تجارتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیلئے وسیع تر مواصلاتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں خطہ کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :