ہری پور،سیکرٹری آبی وسائل کا دورہ تربیلا ڈیم

پیر 27 مئی 2019 15:15

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) سیکرٹری آبی وسائل کا دورہ تربیلا ڈیم، تربیلا ڈیم کے چوتھے توسیعی منصوبہ میں جاری کام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورت حال و بجلی کی پیداوار کے سلسلہ میں بریفنگ دی گی۔ تفصیلات کے مطابق آبی وسائل کے وفاقی سیکرٹری چوہدری محمد اشرف اور جائنٹ سیکرٹری وزرات آبی وسائل مہر علی شاہ نے گذشتہ روز تربیلا ڈیم کا دورہ کیا ہے۔

اس موقع پر جنرل منیجر تربیلا ڈیم واٹر محمد انصر ورائچ ، جنرل منیجر پاور تربیلا جمیل اختر ، چیف انجینئر سول بدر الدین سولنگی ، چیف انجینئر ٹی فور محمدآصف کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے۔ سیکرٹری آبی وسائل چوہدری اشرف اور جائنٹ سیکرٹری مہر علی شاہ کو تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ صورت حال اور تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار سے آگاہ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تربیلا ڈیم سے پانی کے اخراج میں اضافے سے تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح مزید کم ہو گئی ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو کر1405.19فٹ پر آگئی ہے۔ جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈ لیول 1388فٹ ہے ۔ اس طرح ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 17 فٹ تک رہ گیا ہے۔ ڈیم سے پانی کا اخراج55 ہزارکیوسک کر دیا گیا ہے ۔جبکہ ڈیم میں پانی کی آمد69ہزار نو سو کیوسک ہے۔تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی موجودہ صورت حال کے حوالے سے بتایا گیا کہ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار چھ سو 15 میگاواٹ ہے ۔ بجلی گھر کے بارہ پیداواری یونٹ بجلی پیدا کر رہیں جبکہ پانچ یونٹ بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :