یورپ کے مستقبل کا فیصلہ

یورپی یونین کے انتخابات آج جرمنی کی عوام اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرے گی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 15:07

یورپ کے مستقبل کا فیصلہ
جرمنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،مہوش خان) 23مئ سے شروع ہونے والے یورپی یونین کے انتخابات کا آج آخری دن ہے ۔

جس میں جرمنی بھر سے 96 سیٹوں پر الیکشن لڑا جارہا ہے۔

(جاری ہے)


جن میں تمام بڑی سیاسی پارٹیاں جن میں کرسٹ ڈیموکریٹ، سوشل ڈیموکریٹ، گرین،لیفٹ پارٹی اور دوسری دیگر چھوٹی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں ۔

23 مئ سے شروع ہونے والے ان انتخابات میں کل 28 رکن ممالک حصہ لے رہے ہیں جن کی 512 ملین ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔یورپ بھر میں کل 751 سیٹیں ہیں جن پر الیکشن لڑا جارہا ہے۔