اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر افتخار انور سیٹھی کا ’’وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ کی منظوری کا خیرمقدم
پیر 27 مئی 2019 15:16
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، موجودہ حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہے جو کہ خوش آئند اقدام ہے۔
انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کی رفتار تیز کرنے کیلئے نوجوانوں کو معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا وقت کی ضرورت ہے، موجودہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات اٹھائے تاکہ پڑھے لکھے لوگ ملکی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کیلئے سکلز ڈویلپمنٹ کے پروگرام بھی شروع کئے جائیں تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر سکیں اور بے روزگاری کی شرح میں کمی آئے، یہ ایسے اقدامات ہیں جن پر عملدرآمد کرکے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی کیلئے بہتر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور سب کو روزگار فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کے مسئلہ سے نمٹنے کا سب سے بہتر طریقہ نوجوانوں کو کاروبار کی طرف راغب کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے نوجوان اپنا کاروبار شروع کرنا چاہتے ہیں لیکن مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہیں کر سکتے جبکہ قرضہ فراہم کرنے کی کڑی شرائط کی وجہ سے بینکوں سے قرضہ حاصل کرنا ان کیلئے مشکل ہو تا ہے، ان حالات میں حکومت کو چاہئے کہ وہ نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کرے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرنے میں سہولت محسوس کریں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا کاروبار شروع کرکے نوجوان نہ صرف خود خوشحال ہوں گے بلکہ دوسروں کیلئے بھی روزگار کے بہت سے نئے مواقع پیدا کر سکیں گے جس سے بیروزگاری میں خاطر خواہ کمی واقع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ’’وزیراعظم کامیاب نوجوان پروگرام‘‘ کے تحت نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی جائے کیونکہ پاکستان صارفین کی ایک بڑی مارکیٹ ہے جس وجہ سے نوجوانوں کیلئے انٹرپرنیورشپ میں ترقی کرنے کے وسیع مواقع پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکول کی سطح سے ہی نوجوانوں کو انٹرپرینیورشپ کی تعلیم فراہم کی جائے تا کہ وہ کاروبار کی طرف مائل ہوں جس سے نہ صرف بیروزگاری کا مسئلہ حل ہو گا بلکہ کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا اور معیشت مستحکم ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ایل این جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نوماہ میں دو فیصد کا اضافہ
-
موبائل فونز کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں 121 فیصد کا نمایاں اضافہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید14روپے کلو کمی
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.