عمران خان کوہٹانے کیلئے پی ٹی آئی میں لوگ تیار بیٹھےہیں،خواجہ آصف
میں پی ٹی آئی کے ان لوگوں کا نام نہیں لے رہا لیکن اسپیکرصاحب کوپتا ہے، ہماری معاشی آزادی پرسمجھوتا ہوچکا ہے، پی ٹی آئی جتنا دیوالیہ پن کسی اورجماعت میں نہیں تھا۔سابق وزیرخارجہ خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال
ثنااللہ ناگرہ پیر 27 مئی 2019 15:34
(جاری ہے)
خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری معاشی آزادی پرسمجھوتا ہوچکا ہے۔ اس وقت جومعیشت کوچلا رہے ہیں ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں۔ آئی ایم ایف کے لوگ ہماری معیشت پربیٹھ گئے ہیں۔ وزیر خزانہ بڑے تکبرکے ساتھ یہاں بات کرتے تھے ان کو اپنی ہی حکومت نے رخصت کردیا۔ کسی سیاسی کارکن کی اس سے زیادہ تذلیل نہیں ہوسکتی جس طرح سابق وزیر خزانہ کو رخصت کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ میں آئی ایم ایف کے لوگ بیٹھ گئے ہیں۔ اتنادیوالیہ پن کسی اورجماعت میں نہیں جتنا پی ٹی آئی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورہمارے دورمیں نیب قوانین میں ترامیم نہیں کی گئی یہ ہماری ناکامی ہے۔ حکومت نے اپنے لوگوں کوبچانے کیلئے نیب میں بعض ترامیم تجویزکیں۔ نیب قوانین کی وجہ سے نوازشریف جیل میں قید ہیں۔ آصف زرداری، اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی بھی نیب قوانین کی زد میں ہیں۔ حکومت چیئرمین نیب کوبلیک میل کرنا چاہتی ہے۔ چیئرمین نیب کے معاملے پرحکومت نے شرمناک کردارادا کیا۔ چیئرمین نیب کے معاملے پرپارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے۔ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی چیئرمین نیب کے معاملے کی تحقیقات کرے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر لوگ عمران خان کوتبدیل کرنے کے لیے تیاربیٹھے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ان لوگوں کا نام نہیں لے رہا لیکن اسپیکرصاحب کوپتا ہے۔ جس پر اسپیکر نے کہا کہ مجھے پارٹی کے ان لوگوں کا نہیں پتا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی کو وزیرخزانہ نہیں ملا ان کو لیزپرلینا پڑا ہے۔ موجودہ وزیرخزانہ مشرف دوراورپیپلزپارٹی دورمیں بھی رہا ہے۔
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.