مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کی طرف سے نامور صحافی سلمان غنی کے اعزاز میں افطاری کا اہتمام

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 15:45

مسلم لیگ ن سعودی عرب کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان کی طرف سے نامور ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء) تقریب میں ممتاز بزنس مین رانا محمد رضوان ۰جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری عنائیت حسین جاڑا۰جنرل سیکرٹری جدہ چوہدری عرفان سدرہ ۰ ذوہیب کھوکھر مسلم لیگی راہنماء ۰ رانا ہریرہ احمد ۰ملک عاصم اعوان ۰ دنیا نیوز جدہ سے نمائیندہ فہد رفیق کھوکھر۰ملک محمد نواز۰چوہدری یاسر اور دیگر بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان اور رانا محمد رضوان نے سلمان غنی صاحب اور رانا محمد خرم صاحب کو عمرہ کی مبارکباد دی ۰اس موقع پر ملک منظور حسین اعوان مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب ۰بزنس کمیونٹی سے رانا محمد رضوان ۰جنرل سیکرٹری سعودی عرب چوہدری عنائیت حسین جاڑا ۰جنرل سیکرٹری جدہ چوہدری عرفان سدرہ صاحب نے کہا کہ ہم دینا میڈیا گروپ کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ دنیا گروپ پاکستان میں صحافت کی علمبردار ہے اور اور سچ کی تلاش میں ہمیشہ پیش پیش ہے اور سلمان غنی صاحب جیسے نامور صحافی کا دنیا گروپ کیساتھ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ دنیامیڈیا گروپ صاحب کردار اور باعمل لوگوں پر مشتمل ٹیم ہے۔