برلن میں خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا

جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں دعائے زہرا کے زیر اہتمام میں حضر ت علیٰ کے یوم شہادت کے موقع پرغیر ملکیوں کے ساتھ انصاف و روداری کے موضوع کے ساتھ یوم علی کا مرکزی جلوس ضلع ویڈنگ کے علاقے سولڈنیر استراسے سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کالونی استرسے پر اختتام پذیر ہوا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 مئی 2019 16:23

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) جرمنی کے دارالخلافہ برلن میں دعائے زہرا کے زیر اہتمام میں حضر ت علیٰ کے یوم شہادت کے موقع پرغیر ملکیوں کے ساتھ انصاف و روداری کے موضوع کے ساتھ یوم علی کا مرکزی جلوس ضلع ویڈنگ کے علاقے سولڈنیر استراسے سے شروع ہوکر اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا کالونی استرسے پر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

یوم علیؓ کے جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مختلف ٹریفک سگنلز پر ماتم کرتے ھوئے علی رضی اللہ عنہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے رہے یوم علی کا جلوس ڈیڑھ کلو میٹر کا راستہ طے کرتے ھوئے کالونی استرسے پر اختتام پذیر ہوا۔جلوس میں معزور نوجوان، خواتین، بچوں سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر اعزاداروں مختلف نوحوں پر ماتم کیا۔یوم علی کے جلوس کے شرکاء نے مختلف بینرز اٹھائے ھوئے جس پر نا انصافی کے خلاف، رواداری کے لۓ، غیر ملکیوں کے ساتھ انصاف جیسے الفاظ درج تھے علاوہ ازیں یوم علی کے مناسبت سے برلن کے مختلف امام بارگاہوں میں بھی حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر محافل عزا منعقد کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :