وہاڑی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا اچانک دورہ

وزیر جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے اشیائے خوردنوش کی کوالٹی اور قیمتوں کوبھی چیک کیا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 مئی 2019 16:42

وہاڑی: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور ڈپٹی کمشنر کا رمضان بازار کا اچانک ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے رمضان بازار وہاڑی کا اچانک وزٹ کیا۔ رمضان بازار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کھجوروں، چینی،آٹا، کریانہ،چکن ،گوشت ،سبزی وفروٹ کے سٹالوں اور فیئر پرائس شاپ کا معائنہ کیا۔

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے اشیائے خوردونوش کی کوالٹی اور قیمتوں کوبھی کو چیک کیا اور خریداروں سے رمضان بازار میں ملنے والی سہولیات اور اشیائے خوردونوش کی کوالٹی کے بارے میں دریافت کیا۔جس پر خریداروں نے اطمینان کا اظہار ظاہر کیا اورحکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے آٹا کے سٹال پر رش کم کرنے کے لئے عملہ بڑھانے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ حکومت پنجاب اس وقت لیموں پر فی کلو تقریباً150روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح باقی تمام اشیائ خوردونوش پر بھی واضح سبسڈی دی جارہی ہے۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے مزید کہا کہ رمضان بازار میں اشیا ئ خوردونوش ارزاں نرخوں پر رمضان المبارک تک دستیاب ہوں گی۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ چینی اور آٹا کا روزانہ کی بنیاد پر کوٹہ فروخت ہونا چاہیے۔ جس کے لئے اگر کوئی خریدار زیادہ تعداد میں خریدکرنا چاہے تو اس کو مہیا کیا جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منور حسین مگسی اورمینجر ماڈل بازار محمد عقیل چوہان بھی موجود تھے۔