فن لینڈ نے تیسری مرتبہ آئس ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا

پیر 27 مئی 2019 17:17

فن لینڈ نے تیسری مرتبہ آئس ہاکی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت لیا
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) فن لینڈ نے آئس ہاکی ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، فاتح ٹیم نے فیصلہ کن معرکے میں ٹائٹل فیورٹ کینیڈا کو 3-1 گولز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

(جاری ہے)

سلواکیا میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے فائنل میں فن لینڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے کینیڈا کو 3-1 گولز سے زیر کر کے ٹائٹل حاصل کیا، فن لینڈ نے اس سے قبل کینیڈا کو ابتدائی گروپ میچ میں بھی اسی مارجن سے ہرایا تھا۔ تیسری پوزیشن کیلئے کھیلے گئے میچ میں روس نے جمہوریہ چیک کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ عنوان :