پی ایم ای ایکس میں کموڈٹی انڈیکس 3,861 کی سطح پر بند

پیر 27 مئی 2019 17:17

پی ایم ای ایکس میں کموڈٹی انڈیکس 3,861 کی سطح پر بند
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2019ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ (پی ایم ای ایکس) میں کموڈٹی انڈیکس 3,861 کی سطح پر بند ہوا۔ پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز،انرجی اورکوٹس/فاریکس 6.736 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 8,684 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے این ایس ڈی کیو 100کے ہوئے جن کی مالیت 2.253 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.668بلین روپے، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 907.348 ملین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 726.380 ملین روپے، سونے کے سودوں کی مالیت 604.201 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 335.275 ملین روپے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 115.311 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت43.723 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 29.696 ملین روپے، پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 20.085 ملین روپے، برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 16.720 ملین روپے اور قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت15.967 ملین روپے رہی۔

اسی طرح ایگریکلچرل کموڈٹیز میںکاٹن کی24 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 12.342 ملین روپے اور گندم کی3 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 10.771 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :