پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلدمکمل کیا جائے: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

جہانزیب خان کھچی کی ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کے اجلاس کی صدارت کے دوران ہدایت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 مئی 2019 16:51

پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلدمکمل ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پبلک ہیلتھ اور لوکل گورنمنٹ کی جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔ترقیاتی سکیموں میں کوالٹی کو ہرلحاظ سے مدنظر رکھاجائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس میں ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا،اے ڈی سی فنانس اینڈ پلاننگ محمد مظفر خان،ایکسین پبلک ہیلتھ اعجاز حسین شاہ،اسسٹنٹ انجینئر لوکل گورنمنٹ طارق حبیب،ایس ڈی او عاصم عباس رضا اور ایس ڈی او پبلک ہیلتھ عبدالغفار بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے مزید کہا کہ تحصیل میلسی میں سڑکوں اور سیوریج کے کاموں پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ عوام کے ٹرانسپورٹ اور سیوریج کے مسائل میں واضح کمی آ سکے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ پبلک ہیلتھ اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کی جاری سکیموں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام ان سکیموں سے ایک لمبے عرصے تک مستفید ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں کے ساتھ میٹنگ کرکے سکیموں کے این او سیز کے مسئلے کو فوری طور پر حل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ وہ ترقیاتی سکیموں کو خود چیک کریں گے۔ اور کوالٹی پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جتنی جلدی تر قیاتی سکیمیں مکمل ہوں گی اتنی ہی جلدی عوام کو ریلیف میسر آئے گا۔