ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور عمائدین کے لئے افطار پارٹی کا اہتمام

صوبائی وزیرٹرانسپورٹ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ،ایم این اے طاہر اقبال چوہدری،صوبائی پارلیما نی سیکر ٹری برائے خوراک اور ممبران صوبائی اسمبلی کی بھی شرکت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 مئی 2019 17:05

ڈپٹی کمشنر وہاڑی کی جانب سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور عمائدین کے ..
وہاڑی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،27 مئی 2019ء، نمائندہ خصوصی، منور حُسین رجانہ) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی طرف سے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران اور عمائدین کے لئے افطار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی نجیب الرحمن بگوی،ایم این اے طاہر اقبال چوہدری، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خوراک رائے ظہور احمد کھرل، ممبران صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ،علی رضا خان خاکوانی، سابق یوسی چیئرمین زاہد اقبال چوہدری، سجاد خان کھچی، اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منور حسین، اسسٹنٹ کمشنر بوریوالہ حسنین خالد سنپال، علما کرام مولانا قاضی محمد وہاج، چوہدری امتیاز عالم ، صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی جمیل احمد بھٹی،ارشاد بھٹی، راﺅ خلیل، صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی شکیل احمد تارڑ،جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری، ملک فاروق اعوان ،صائمہ نورین ،صدر تحصیل بار بوریوالا ملک فرقان ، تحصیلد ار وہاڑی مزمل عارف کھوکھر، سی او ضلع کونسل رانا خلیل، سیکر ٹری آر ٹی اے محسن ریاض اور دیگرممبران ضلعی امن کمیٹی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران سارا سال بڑی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں جس کی وجہ سے ضلع وہاڑی ایک پرامن شہر ہے۔ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ علما ءکرام، تاجر برادری اور دیگر عمائد ین کی ضلع وہاڑی میں امن و امان کے قیام کے لئے بہت خدمات ہیں۔ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ہمارے باقی ضلعی افسران بھی کسی بھی ناگہانی صورتحال سے بچنے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے بارہ ربیع الاول،عیدالفطر،عیدالاضحی، کرسمس اور دیگر تمام اہم دنوں میں ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جس کی وجہ سے تمام لوگوں نے اپنے مذہبی اور دیگر تہوار پرامن طریقے سے منائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے اس موقع پر نئے منتخب ہونے والے ممبران کو خوش آمدید کہا اور ان سے بھی ایسی ہی محنت اورلگن سے کام کرنے کی امید کا اظہار کیا۔تمام ممبران نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا اور دیگر ضلعی افسران کا افطار کے اہتما م پر شکریہ ادا کیا۔