اسلام آباد ہائیکورٹ، گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کیلئے دائر

درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب

پیر 27 مئی 2019 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامرفاروق کی عدالت نے گلالئی اسماعیل کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کے لئے دائر درخواست پر پی ٹی اے ، پیمرا ، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روزسماعت کے دوران عدالت کاکہناتھاکہ ملک مذہب، اداروں کیخلاف کوئی بات ہو تو ذمہ دا روں کیخلاف کارروائی کرنا پیمرا پر لازم ہے ،اس طرح کی ایک درخواست کو ہ*نمٹا چکے ہیں،پی ٹی اے کے پاس فیس بک بند کرنے کا میکنزم نہیں، اس موقع پرسرکاری وکیل نے کہاکہ گلا لئی اسماعیل پر اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے، عدالت نے فریقین سیجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ بشارت راجہ