71 فیصد امریکی نوجوان فوج اور دوسرے کئی شعبوں کے لیے اہل ہی نہیں۔ دلچسپ وجوہات

Ameen Akbar امین اکبر پیر 27 مئی 2019 23:46

71 فیصد امریکی نوجوان فوج اور دوسرے کئی شعبوں  کے لیے اہل ہی نہیں۔ دلچسپ ..
2017ء کے پینٹا گون  کے ڈیٹا کے مطابق 17 سے 24 سال کے  71 فیصد  امریکی نوجوان امریکی فوج میں شامل ہونے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ ان کی نااہلی میں سب سے بڑی وجہ موٹاپا، ہائی سکول ڈپلوما کا نہ ہونا ، منشیات کا استعمال اور مجرمانہ ریکارڈ سر فہرست ہے۔امریکا میں 17 سے 24 سال کے نوجوانوں کی تعداد تقریباً 34 ملین ہے، جس میں سے 24 ملین  فوج میں کام نہیں کر سکتے۔


ریٹائرڈ رئیر ایڈمرل تھامس ولسن کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان فوج ہی نہیں بلکہ دیگر کئی شعبوں  کے لیے بھی اہل نہیں ہیں۔ان نوجوانوں کے سوا 17 سے 24 سال کے جو 29 فیصد نوجوان بچتے ہیں، وہی امریکی فوج اور دیگر کاروباری اداروں کا ہدف ہوتے ہیں۔ امریکی فوج اور کاروباری ادارے انہیں ہی  بھرتی کرنے میں دلچسپی لیتی ہے۔تھامس چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان فوج میں بھرتی کے قابل ہوں۔

(جاری ہے)


27 فیصد امریکی نوجوان اتنے موٹے ہیں کہ فوج میں شامل نہیں ہوسکتے۔ فوج میں بھرتی کے لیے جو لوگ  امتحان دیتے ہیں، ان میں سے 15 ہزار زیادہ وزن  کی وجہ سے مسترد کر دئیے جاتےہیں۔ 32 فیصد نوجوانوں میں دوسری طبی بیماریاں جیسے دمہ، بصارت اور سماعت کے مسائل ہوتے ہیں۔ امریکا کے 10 میں سے صرف 2 نوجوان ہی ایسے ہیں جو فوج میں شامل ہو سکتے ہیں۔
ایک رپورٹ کے مطابق پنسلوینیا کے 52 فیصد آجروں کو  ملازمت پر رکھنے کے لیے تعلیم یافتہ ، تربیت یافتہ اور ہنر مند  نوجوان کی تلاش میں مشکل پیش آتی ہے۔