پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی باولر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا

وہاب ریاض کو ریورس سوئنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ورلڈکپ کھلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیوی کرکٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر 25 اوورز کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہوئی تو یہ لازماً بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا

muhammad ali محمد علی منگل 28 مئی 2019 01:15

پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2019ء) پی ایس ایل کھیل کر پاکستانیوں کے دل جیتنے والے کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے پاکستانی باولر پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کردیا، وہاب ریاض کو ریورس سوئنگ کی صلاحیت کی وجہ سے ورلڈکپ کھلانے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیوی کرکٹر نے موقف اختیار کیا کہ اگر 25 اوورز کے بعد گیند ریورس سوئنگ ہوئی تو یہ لازماً بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران پاکستانی باولرز نے ریورس سوئنگ کی تو یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے اور سابق کیوی کرکٹر گرانٹ ایلیٹ کہتے ہیں کہ اب ایک روزہ کرکٹ میچ کے دوران 25 اوورز بعد گیند تبدیل کر دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اسی باعث اب گیند کو ریورس سوئنگ کرنا ممکن نہیں ہے۔

وہاب ریاض کی ریورس سوئنگ کی صلاحیت پر تبصرہ کرتے ہوئے گرانٹ ایلیٹ کا کہنا ہے کہ اگر ورلڈکپ کے دوران گیند ریورس سوئنگ ہوئی، تو یقینی طور پر یہ بال ٹیمپرنگ کا نتیجہ ہوگا۔ گرانٹ ایلیٹ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔  واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے انعقاد میں دو دن باقی رہ گئے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 30 مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 16جون کو اولڈ ٹریفرڈ میں ٹکرائیں گی ۔ جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کے سلسلے میں 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹرینٹ برج میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف اپنے افتتاحی میچ میں پاکستان کی جانب سے بڑی تبدیلی کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ کیلئے جارح مزاج بلے باز آصف علی کو حارث سہیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کا واضح امکان ہے۔

جبکہ وہاب ریاض بھی ٹیم میں شامل ہوں گے۔ آصف علی اپنی صاحبزادی کے انتقال کے باعث پاکستان چلے گئے تھے، تاہم اب وہ انگلینڈ میں موجود قومی ٹیم کو جوائن کر چکے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کا ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ کے بعد دوسرا میچ 3جون کو انگلینڈ کیخلاف ٹرینٹ برج ، تیسرا میچ 7جون کو سری لنکا کیخلاف برسٹل، چوتھا میچ 12جون کو آسٹریلیا کیخلاف ٹائونٹن ، پانچواں میچ 16جون کو بھارت کیخلاف اولڈ ٹریفرڈ ، چھٹا میچ 23جون کو سائوتھ افریقہ کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ ، ساتواں میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 26جون کو ایجباسٹن ، آٹھواں میچ 29جو ن کو افغانستا ن کیخلاف ہیڈنگلے جبکہ نواں میچ بنگلہ دیش کیخلاف لارڈز کرکٹ گرائونڈ میں پانچ جولائی کو ہوگا۔

پاکستان کو سیمی فائنل تک رسائی کیلئے کم از کم 5 میچز میں کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔