Live Updates

ڈالر آگے کتنا اوپر جائے گا اس کا جواب رضا باقر یا حفیظ شیخ دیں گے

ڈالر سے متعلق سوال پر سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا جواب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 28 مئی 2019 11:52

ڈالر آگے کتنا اوپر جائے گا اس کا جواب رضا باقر یا حفیظ شیخ دیں گے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 مئی 2019ء) : چئیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے کہا کہ اسٹیل ملز کے معاملات جلد ٹھیک ہو جائیں گے۔ ساتھ ہی پاکستان مشین ٹول فیکٹری کی بہتری کے لیے اقدامات کا آغاز ہو گیا ہے اس کو جدید طرز پر منتقل بھی کیا جائے گا۔ اسد عمر نے کراچی میں پاکستان مشین ٹول فیکڑی کا دورہ بھی کیا جہاں انہوں نے ملازمین میں تنخواہوں کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو بھی کی۔

اس دوران ان کا کہنا تھا کہ دل سے اس ادارے کی بہتری کے لیے بات کی اور وہ سنی گئی جس پر مجھے خوشی ہوئی۔ یہ اصل مقصد ہوتا ہے سیاست کا، ایم این اے بننا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملازمین کی تنخواہیں اور واجبات ادا کرنے والی حکومتوں کے نمائندوں کو نیند کیسے آتی ہوگی۔

(جاری ہے)

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں ملازمین کے لیے بیٹھنے کی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی حالت دیکھ کر لگتا ہے یہ صرف افسر شاہی کے لیے بنایا گیا ہے۔ سو ارب کا ائیرپورٹ بنا دیا لیکن پانی اور کھانے کا انتظام نہیں ہے۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے لئے بنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ معاملات ٹھیک ہو جائیں گے۔ ڈالر سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ڈالر کہاں تک جائے گا، اس بارے میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اور گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر سے ہی ہوچھا جائے۔

کیونکہ اس کا جواب وہی دونوں دے سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے وزارت خزانہ سے مستعفی ہونے کے بعد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی چئیرمین شپ سنبھال لی تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات