ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کی زیر صدارت آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی اجلاس

پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے جو فیسوں میں اضافے و دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لے ، نسیمہ خاتون پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی روزگار کا ذریعہ ہیں،ریگولیٹری اتھارٹی کو مزید فعال کیا جارہا ہے،وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی

منگل 28 مئی 2019 17:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2019ء) ڈپٹی سپیکر سردار عامر الطاف کی زیر صدارت آزادجموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میںممبرا سمبلی نسیمہ خاتون کی جانب سے توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے جو پرائیویٹ تعلیمی اداروںمیں فیسوں میں اضافے اور دیگر ضروری سہولیات کا جائزہ لے جس پر وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی نے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو پارٹنر کے طور پر بھی دیکھا جائے ۔

پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی روزگار کا ذریعہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ریگولیٹری اتھارٹی کو مزید فعال کیا جارہا ہے ۔ ممبر اسمبلی محمد صغیر خان کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وزیر ہائر ایجوکیشن کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور نے کہاکہ تعلیمی بور ڈ میرپور کے فرسٹ ائیر کے تین پیپر آئوٹ ہوئے اور تینوں پیپر بورڈ سے نہیں بلکہ سینٹرز سے آئوٹ ہوئے ہیں جنہیں منسوخ کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہو گئی ہے اور ایک ملزم زیر حراست ہے ۔ اس سلسلہ میں انکوائری بھی ہو رہی ہے اور تادیبی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ممبراسمبلی سرصغیر چغتائی کے توجہ طلب نوٹس کے جواب میں وزیر برقیات راجہ نثار احمدخان نے کہاکہ آزادکشمیر میں پاکستان کی نسبت لوڈ شیڈنگ بہت حد تک کم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقار گرڈ سٹیشنز کی مرمتی یا ٹرپ ہونے کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے بصورت دیگر شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :