آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کی مشتہر کردہ آسامیاں پر ٹیسٹ فیس کی وصولیوں بارے خبر کی تردید

منگل 28 مئی 2019 18:55

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی ماہ قبل مشتہر کردہ آسامیاں پر تاحال کوئی ٹیسٹ منعقد نہیں کیا کیا جاسکا اور لاکھوں روپے ٹیسٹ انٹرویو کی مد میں لے کر کاغذات جمع کرانے کے باوجود ٹیسٹ انٹر ویو کے لیے تاحال کال لیٹر جاری نہیں کئے جاسکے کے حوالہ سے شائع خبر خلاف حقائق ہے ۔

(جاری ہے)

آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے کسی بھی امیدوار سے کاغذات کے ہمراہ کوئی بھی فیس وصول نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مشتہر کردہ آسامیوں کو بعض افراد کی جانب سے عدالت العالیہ میں چیلنج کر دیا تھا جو ابھی بھی معزز عدالت میں زیر التواء ہے جس میں محکمہ کا کوئی قصور نہ ہے ۔ اس کے علاوہ امیدواران سے امتحان لینے کی خاطر الیکشن کمیشن نے حکومت سے فنڈز طلب کئے ہوئے ہیں لیکن ابھی تک یہ فنڈز کمیشن کو موصول نہیں ہوئے جس کی وجہ سے بھی یہ معاملہ زیر التواء ہے ۔