بہبود فنڈز گروپ انشورنس تعلیمی سال 2018-19 کے لئے تقریباً7 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے 15 ہزار 3 سو 83 چیک جاری

منگل 28 مئی 2019 20:11

مظفرآباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) بہبود فنڈز گروپ انشورنس غیر جریدہ تعلیمی سال 2018-19 کے لئے غیر جریدہ ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کے لئے تقریباً7 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کے 15 ہزار 3 سو 83 چیک جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بہبود فنڈز گروپ انشورنس غیر جریدہ نے تعلیمی سال 2018-19 کے لئے غیر جریدہ ملازمین کیزیر تعلیم بچوں کے لئے 7 کروڑ 90 لاکھ روپے کے چیک جاری کر دیئے ہیں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع کے ملازمین اپنے اپنے ضلعی دفاتر سے بچوں کے چیک وصول کرسکتے ہیں ، سرحدوں کے کشیدہ حالات کے پیش نظر فارم وظیفہ 15مارچ 2019تک وصول کئے اور قلیل مدت میں پڑتال فہرست ہاء کی تیاری اور چیک کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا اور بورڈ نے حالیہ اجلاس میں تقریباً 7کروڑ 90لاکھ روپے مالیت کے 15ہزار 3سو 83معاملات یکسو کرتے ہوئے وظائف چیک جاری کردیئے ہیں جس پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

ملازمین نے بہبود فنڈ غیر جریدہ کے چیئرمین ‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل ، سیکرٹری بہبود فنڈ غیر جریدہ اور دفتر بہبود فنڈ کے ڈائریکٹر دیگر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ۔ ملازمین دوست اقدام کی بے حد تعریف کی ۔ ملازمین کو عید سے قبل چیک جاری کرکے عید کی خوشیاں دوبالا کردیں۔

متعلقہ عنوان :