افغانستان جھڑ پیں ، سترہ طالبان مارے گئے

منگل 28 مئی 2019 21:19

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) افغانستان میں جھڑپوں اور جملوں میں ایک پولیس اہلکار اور حقانی نیٹ ورک کے جنگجوؤں سمیت سترہ طالبان مارے گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادرے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ قندوز کے ضلع علی آباد میں طالبان کے ایک گروپ نے پولیس چوکی پر اچانک دھاوا بول دیا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اس دوران جھڑپوں میں ایک پولیس ا ہلکار اور تین طالبان ہلاک جبکہ پانچ دیگر افراد زخمی ہو گئے ۔

دریں اثناء صوبہ غزنی اور پکتیا میں افغان سکیورٹی فورسز نے دو مختلف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے حقانی نیٹ ورک کے چودہ جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں گروپ کا ڈویژنل کمانڈر بھی شامل تھا ۔ حملوں میں فورسز نے جنگجوؤں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کئے ہیں