کترینہ کیف اداکارہ نہ ہوتی تو شادی کرکے بچے پیدا کرتی، سلمان خان

منگل 28 مئی 2019 21:29

کترینہ کیف اداکارہ نہ ہوتی تو شادی کرکے بچے پیدا کرتی، سلمان خان
ق* ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف اداکارہ نہ ہوتی تو پھر ان کے لیے بہتر ہوتا کہ وہ شادی کرکے بچے پیدا کریں۔سلمان خان اور کترینہ کیف نے اپنی فلم کی تشہیر کے سلسلے میں بولی وڈ ہنگامہ کو ایک انٹرویو دیا۔اس دوران ان دونوں نے ریپڈ فائیر نامی کھیل کھیلا، جس میں دونوں اداکاروں سے متعدد سوالات پوچھے گئے۔

اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کے سامنے کچھ مشہور شخصیات کے نام لیے اور سوال کیا کہ اگر یہ اداکار نہ ہوتے تو پھر ان کا پیشہ کیا ہوسکتا تھا اس پر جب کترینہ کیف کا نام آیا تو سلمان پہلے تو سوچ میں پڑ گئے، اس موقع پر شو کے میزبان نے سلمان خان کو یاد دلایا کہ کترینہ پروڈیوسر بھی بننے جارہی ہیں، تاہم اس پر سلمان نے حیرانی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس کے باوجود کترینہ کے لیے اداکاری کے بجائے کسی دوسرے پیشے کے انتخاب میں سلمان خان نے کہا کہ 'اگر کترینہ اداکارہ نہ ہوتی تو پھر وہ شادی کرکے بچے پیدا کرتی'۔سلمان کے اس جواب کے بعد کترینہ نے سلمان خان کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ 'اگر میں اداکارہ نہ ہوتی تو وہ میرا پیشہ پوچھ رہے ہیں جیسے کیا میں ڈاکٹر ہوتی یا انجینیئر'۔تاہم سلمان خان نے اس پر بھی کترینہ کے لیے کسی پیشے کا انتخاب نہیں کیا۔

اس موقع پر جب سلمان خان سے یہی سوال ان کے ساتھی اداکار عامر خان اور شاہ رخ خان کے حوالے سے پوچھا گیا تو اداکار نے کہا کہ دونوں اداکار ہر کام بہترین انداز میں کرسکتے ہیں۔لیکن جب ان سے عالیہ بھٹ کے پیشے کے لیے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ عالیہ اداکاری کے علاوہ اور کیا کرسکتی ہیں۔