Live Updates

منظور پشتین اور ان کی نام نہاد جماعت پر مکمل پابندی لگا کر انہیں ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے، بابر یوسفزئی

منگل 28 مئی 2019 23:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2019ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں صوبائی ترجمان بابر یوسفزئی نے ضلع زیارت، ضلع ہرنائی، ضلع ژوب ، ضلع موسی خیل ، ضلع شیرانی ، کے کارکنوں اور عہدیداروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ منظور پشتین اور ان کی نام نہاد جماعت پر مکمل پابندی لگا کر انہیں ملک دشمن سرگرمیوں کی اجازت نہ دی جائے پشتون اقوام محب وطن اور وطن سے پیار کرنے والی اور وطن کی حفاظت کے لئے ہر وقت مر مٹنے کو تیار ہے چند عناصر جنہیں بیرونی ممالک کی سرپرستی اور پیسہ درکار ہے پشتونوں کی نمائندگی کا کوئی حق نہیں رکھتے ہم نے ہر ضلع ہر تحصیل اور ہر کلی میں ایسے عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد منظور پشتین اور ان کی جماعت کے ساتھ اب وہ لوگ بھی مل گئے ھیں جنہیں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی عوام جنرل الیکشن میں بری طرح مسترد کرچکے ہیں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اے این پی اپنی ڈوبتی سیاست کو بچانے کے لئے پی ٹی ایم کا سہارا لے رہی ہے پانچ سال صوبے میں حکومت اور وزیر اعظم کے مشیر خاص رہنے کے بعد بھی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی پشتون قوم کی بہتری کے لئے ایک بھی بل اسمبلی میں پیش نہیں کرسکے اور نہ ہی پشتون آبادی والے اضلاع میں معیاری اسکول اور ہسپتال کی تعمیر کرواسکی آج کس منہ سے دوبارہ پشتونوں کے حقوق کی بات کی جارہی ھے محمود خان اچکزئی نے پانچ سال وزیر اعظم کے ساتھ گزارے وہ بتائیں ان کی پشتون قوم کے لئے کیا خدمات ہیں اسی طرح اے این پی نے بھی پانچ سال خیبر پختونخوا میں حکومت کی ان کے دور میں بھی ایک بھی مثبت کام نہیں ہوسکا آج جب قبائلی علاقے پر امن اور ترقی کی طرف گامزن ہیں تو ان لوگوں کو تکلیف ہور ہی ہے کہ کیوں قبائلی علاقے ترقی کررہے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ منظور پشتین اور ان کی جماعت کی حقیقت ہر باشعور اور محب وطن پشتون پر آشکار ہے کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ وہ اپنی سیاست اور مفادات کے لئے معصوم پشتون اقوام کو استعمال کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات