احتساب عدالت میں اوگرا میں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس کی سماعت

منگل 28 مئی 2019 23:59

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2019ء) احتساب عدالت نے اوگرامیں 82ارب روپے کی میگا کرپشن کیس کی سماعت 20جون تک ملتوی کر دی ۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سابق چئیرمین اوگرا توقیرصادق ودیگر ملزمان کیخلاف دائر کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اوگرا کے چیف آڈٹ آفیسر احسان الحق علوی عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

دوران سماعت شریک ملزم منصور مظفر کے وکیل نے گواہ احسان الحق علوی پر جرح کی، اگلی سماعت پر شریک ملزم منصور مظفر کے وکیل گواہ پر جرح جاری رکھیں گے۔ کیس کے دیگر ملزمان نے عدالت حاضری سے مستقل استثنا حاصل کررکھا ہے۔نیب کی جانب سے 2013میں احتساب عدالت میں یہ ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔توقیر صادق سمیت اس کیس کے تمام ملزمان ضمانت پر ہیں۔توقیر صادق پر سی این جی لائسنسزکے اجراء اور دیگر غیرقانونی اقدامات کے ذریعے قومی خزانے کو 82 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔