ایتھوپیا نے پڑوسی ملک صومالیہ کو نقشے سے حذف کرنے پر معافی مانگ لی

بدھ 29 مئی 2019 11:35

عدیس ابابا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2019ء) ایتھوپیا نے براعظم افریقہ کے نقشے سے پڑوسی ملک صومالیہ کو حذف کردیا جس کے بعد اس کی وزارت خارجہ نے اس سنگین غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

ایتھوپین وزارت ِ خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افریقہ کے نقشے سے پڑوسی ملک صومالیہ کو حذف کرنے کی غلطی کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ وزارت کی ویب سائٹ پر اختتام ہفتہ پر کیسے یہ نقشہ پوسٹ کردیا گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ غلطی کا پتا چلا تو اس کو ویب سائٹ سے ہٹادیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس واقعے کے نتیجے میں پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی اور کنفیوژن پر معذرت خواہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :