کولگام میں احتجاجی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال ، 50سے زائد افراد زخمی

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںایک نوجوان کی شہادت پر لوگ گھروں سے باہر آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے

بدھ 29 مئی 2019 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج ضلع کولگام میں پرامن احتجاجی مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 50سے زائد افراد کو زخمی کردیا جن میں سے کئی شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے تیزی پورہ محمدپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںایک نوجوان کی شہادت پر لوگ گھروں سے باہر آئے اور زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔

بھارتی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں اور پیلٹ فائرکئے اور آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ بھارتی فورسز نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کرکے 50سے زائد افراد کو زخمی کردیا جن میں سے چار افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوںکو علاج کے لیے محمد پورہ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر منتقل کیا گیا جبکہ چھ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام لے جایا گیا۔