مقبوضہ کشمیر: نوجوانوں کی شہادت پر اسلام آباد قصبے میں مکمل ہڑتال

بدھ 29 مئی 2019 14:20

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انجینئرنگ کے ایک طالب علم سمیت دونوجوانوں کی شہادت پر آج اسلام آباد قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے گزشتہ روز فیصل نذیر کو ایک اور نوجوان کے ہمراہ ضلع کے علاقے کوکرناگ میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیاتھا۔ قصبے میں تمام دکانیں اورکاروباری مراکز بند جبکہ گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہے۔ دریں اثناء قابض حکام نے نوجوان کی شہادت پر طلباء کے احتجاج کو روکنے کے لیے ضلع اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں تدریسی کام معطل کردیا ۔