بھارتی الیکشن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بلائی گئی 3سو اضافی کمپنیوں کو وادی میں ہی کشمیری عوام پر مسلط رکھنا قابل مذمت ہے‘شاہ غلام قادر

بدھ 29 مئی 2019 14:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2019ء) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر شاہ غلام قادر نے بھارتی الیکشن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بلائی گئی 3سو اضافی کمپنیوں کو وادی میں ہی کشمیری عوام پر مسلط رکھے جانے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنی افواج مقبوضہ کشمیر سے غیر مشروط طور پور واپس بلا لینی چاہیں۔ نہتے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی مذمت کرتے ہیں۔ مزید فوجی دستوں کو وادی کشمیر میں تعیناتی کا کوئی قانونی واخلاقی جواز نہیں ہے مودی سرکار کی پالیسیاں کشمیر کے حوالے سے انتہائی جارحانہ ہیں جنھیںتسلیم نہیں کرتے کشمیری عوام کا آزادی کا حق ہے جو بھارت کو بہر صورت دینا پڑے گا ۔