Live Updates

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت

بدھ 29 مئی 2019 14:50

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں او آئی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔ وزیر خارجہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ نے مکہ میں عمرہ ادا کیا اور مسجد الحرام میں نماز تراویح ادا کی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے کہا کہ الله تعالیٰ اس مشکل گھڑی میں ہماری مدد کرے اور پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ملک بنائے۔

شاہ محمود قریشی عمرہ کی ادائیگی کے بعد مکہ سے واپس جدہ پہنچے جہاں انہوں نے او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ وزیر خارجہ 31 مئی کو مکہ میں ہونے والے او آئی سی سربراہ اجلاس میں بھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔ اجلاس میں او آئی سی رکن ملکوں کے سربراہاں شرکت کر رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات