پاکستان انٹرنیشنل سکول(ناصریہ) ریاض میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور والدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 29 مئی 2019 20:11

پاکستان انٹرنیشنل سکول(ناصریہ)  ریاض میں  سالانہ تقریب تقسیم انعامات
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی2019ء،نمائندہ خصوصی،انوارالحق) ہر سال کی طرح اس سال بھی پاکستان انٹرنیشنل سکول ناصریہ الریاض میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور والدین کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔ امسال سینئر بوائزونگ ون اور ٹو میں مشترکہ سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سکول مینجمنٹ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رجب علی خواجہ تھے ۔


سکاؤٹس نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا ادارہ ہذا کے پرنسپل ایئر کموڈور(ر) جناب نعیم اختر ،سینئر بوائز ونگ ون کےونگ ہیڈ گوہر رفیق ،سینئر بوائز ونگ ٹو کے ونگ ہیڈمحمد تنویر احمد نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ محترم استاد توقیر احمد نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔

(جاری ہے)

ششم اے کے طالب علم احمد نعیم نے تلاوت قرآن مجید فرقان حمید کی ۔

عبدالرحمن کنٹرولرامتحانات سینئر بوائز ونگ ٹو نے امتحانات کی سالانہ رپورٹ پیش کی جس میں کلاس چہارم سے لے کر پری نہم تک کی کلاسز کے امتحانات کےنتائج کا ذکر کیا ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر رجب علی خواجہ نےنمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز اور سر ٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔مہمان خصوصی چیرمین سکول مینجمنٹ کونسل ڈاکڑ رجب علی خواجہ نے اپنے خطاب میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے سنئیر بوائز ونگ ٹو کے لیے سائنس لیب اور جونیئر بوائز ونگ کے لئے لینگویج لیب کے قیام کابھی اعلان بھی کیا۔ پرنسپل ائیر کموڈور (ر) نعیم اختر نے اپنے خطاب نے مہمان خصوصی اور معزز مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور بچوں کو مزید بہتر نتائج لانے کے لئے مزید محنت کرنے کی تلقین کی۔ 2۔سنئیر گرلز ونگ ون کی منعقدہ تقریب کی مہمان خصوصی محترمہ یاسمین ذاکر تھیں۔

تقریب کی نظامت کے فرائض مسزعقیلہ زیب نے سر انجا م د ئیے۔تلاوت کی سعادت جماعت دہم کی طالبہ سارہ واقف ا للہ نے حاصل کی۔سال اول کی طالبات نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔انہوں نے سال گزشتہ کی رپورٹ پیش کی۔جماعت نہم کی طرف سے بڑے خوبصورت انداز میں مہمانوں کو خوش آمدید کہاگیا۔ اس کے بعد نتائج کے اعلان کا آغاز ہواامسال نتیجہ 99.4% رہا۔ پری نہم کی سیدہ مومنہ فاطمہ 1275نمبر لے کر %98.08 کے ساتھ پورے ونگ میں اول آئیں۔

مہمان خصوصی نے ونگ انچارج کے ہمراہ نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی طالبات میں اعزازات واسنادتقسیم کیں۔ مہمان خصوصی نے طالبات میں خصوصی انعامات تقسیم کیے اپنے خطاب میں انہیں تلقین کی کہ وہ اپنے والدین کی عزت کریں۔ ونگ انچارج مسز فوزن عظیم بھٹی نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ 3۔ سنئیر گرلز ونگ -2تقریب کی مہمانِ خصوصی مسز ڈاکٹر حفصہ راحیل تھیں ۔

مہمانِ گرامی ،ونگ انچارج مسز نصرت ناہید کے ہمراہ تشریف لائیں تو پرجوش تالیوں میں اُن کا استقبال کیا گیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ ننھی منی طالبات نے خوبصورت ٹیبلو پیش کیا۔ تمام جماعتوں میں اول ، دوم اور سوئم آنے والی طالبات کو مہمانِ خصوصی نے ونگ انچارج مسز نصرت ناہید کی ہمراہی میں طالبات کو سرٹیفکیٹس اور اعزازی ٹرافیوں سے نوازا۔

جماعت اول میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ ماہا عزیز، جماعت دوم میں کشف فیصل ، جماعت سوم میں حفصہ عبدالشفیع اور جماعت چہارم میں مناہل عزیز ،جماعت پنجم میں عائشہ احمد اور معصومہ حامد خان ، جماعت ششم میں ایمان ارشد اور حفصہ خالد اور جماعت ہفتم میں حبہ صدیقی تھیں ۔ونگ انچارج نے اپنے خطاب میں اساتذہ کرام کی محنت اور لگن کو شاندار الفاظ میں سراہا۔

طالبات کو مبارکباد پیش کی۔اور تمام قابلِ فخر ماؤں کی آمد کا شکریہ ادا کیا،سکول انتظامیہ اور پرنسپل صاحب کی کاوشوں کو سراہاجن کے تعاون سے ایسی تقریبات کا انعقاد ممکن ہوتا ہے۔ مہمانِ خصوصی نے طالبات کو مزید محنت کرنے کی تلقین کی اور دعاؤں سے نوازا اور منتظمین کرام کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔پروگرام کی سٹیج سکریٹری کے فرائض مسز نبیلہ سعید نے انجام دئیے۔

4۔ جونئیر بوایئز ونگ کی ونگ کی تقریب کی مہمان خصوصی مسز سمیرا شفیع تھیں۔ جنہیں ونگ ہیڈ فوزیہ باجوہ نے خوش آمدید کہا۔ مہمانِ خصوصی اور ونگ ہیڈ نے تمام پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں شیلڈز تقسیم کیں۔ اس موقع پر پچھلے تعلیمی سال کے دوران اسکاؤٹ کی ذمہداری نبھانے والے ننھے اسکاؤٹس میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ مجموعی طور پر اول پوزیشنز کچھ یو ں تھیں۔

۱۔ جماعت اول-اے ((1-A سے قرار احمد، ۲- جماعت دوئم –بی (2-B) سے ابراہیم عمران، ۳- جماعت سوئم –ڈی (3-D)سے عبداللہ۔ مہمانِ خصوصی اور ونگ ہیڈ مسز فوزیہ باجوہ نے اپنے اختتامی خطاب میں تمام بچوں کی حوصلہ افزآئی کی اور ان کو زندگی کے ہر میدان میں کامیاب ہونے کی دعا دی۔مسز فائزہ اشرف نے پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دیے۔تما م سکول میں منعقدہ تقریبات کا اختتام قومی ترانے پر ہوا۔

متعلقہ عنوان :