Live Updates

خیبر پختونخوا میں بااثر زمیندار نے 3سگے بھائیوں کو قتل کیا، خود پولیس کو جا کر کہا کہ لاشیں اٹھا لو،پولیس نے کوئی کاروائی نہ کی

ملزم ملائیشیا فرار ہو گیا، ہمارے 3بھائیوں کے قتل کے بعد گھر میں کوئی مرد نہیں بچا، مقتولین کی بہن کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 29 مئی 2019 20:22

خیبر پختونخوا میں بااثر زمیندار نے 3سگے بھائیوں کو قتل کیا، خود پولیس ..
چارسدہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29مئی2019) خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی گزشتہ 6سال سے حکومت ہے اورتحریک انصاف کے مطابق اس وقت خیبر پختونخوا کی پولیس ایک مثالی پولیس ہے لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ سے ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے خیبر پختونخوا پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں ایک بااثر زمیندار نے اپنے 3مزارعوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور تینوں کو قتل کر دیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں مزارعے سگے بھائی تھے۔ زمیندار نے تینوں بھائیوں کو قتل کیا اور پھر پولیس سٹیشن جا کر خود پولیس کو کہا کہ جا کر اس کے ڈیرے سے لاشیں اٹھا لی جائیں۔
پولیس نے زمیندار کو گرفتار نہیں کیا اور میڈیا پر خبر آنے کے بعد زمیندار پولیس والوں کی موجودگی میں وہاں سے فرار ہو کر ملائیشیا چلا گیا۔

(جاری ہے)

زمیندار کے پاکستان سے فرار ہونے کے بعد مقتولین کی بہن نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے 3بھائیوں کے قتل کے بعد گھر میں کوئی مرد نہیں بچا ہے۔

مقتولین کی ہمشیرہ ریما بی بی کے مطابق بااثر زمیندار نے اس کے تینوں بھائیوں کو اپنے ڈیرے پر بلایا اور ہم انتظار کیا لیکن وہ واپس نہیں آئے تبھی ہیں فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں لیکن زمیندار اکثر فائرنگ کرتا رہتا تھا لیکن اس دن ہمیں معلوم نہیں تھا کہ وہ فائرنگ میرے بھائیوں پر ہو ری ہے۔ ریما بی بی نے بتایا ہے کہ اس کے گھر میں اسکے اور اسکی ماں کے علاوہ اس کے بھائی کے چھوٹے بچے ہیں اور اب گھر میں کوئی مرد نہیں بچا۔

ریما بی بی نے کہا کہ پولیس نے انہین تحفظ فراہم نہیں کیا اور پولیس کے سامنے ہی زمیندار ملک سے فرار ہو گیا۔ ریما نے کہا کہ ہمیں انصاف کی کوئی توقع اور امید نہیں کیونکہ ملزم ایک بااثر خاندان سے ہے۔ اس کے چچا ہمارے گھر پولیس کے ساتھ آتے ہیں پولیس ان کی حفاظت کر رہی ہے۔وہ چاہتے ہیں کیس ختم ہو جائے۔ ہم اب مقتول بھائیوں کے چھوٹے بچوں کے ساتھ خوف میں رہ رہے ہیں، میری ماں نیم پاگل ہو چکی ہے، تین بھائیوں کی نعشیں سڑک پر رکھ کر کئی گھنٹے احتجاج کیا پھر FIR درج کی گئی۔

میرے بھائیوں کے ساتھ بڑا ظلم اور سفاکانہ سلوک کیا گیا۔ہم اب بھی ڈرے اور سہمے ہوئے ہیں ملزم کا گھر ہم سے زیادہ دور نہیں۔PTI کے مقامی MNA نے آ کر کہا چہلم کے بعد انصاف دلوائیں گےیہ نامناسب بات ہے۔ مقتولین کی ہمشیرہ نے حکومت سے انصاف دلوانے کا مطالبہ کیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات