بلوچستان کی تحصیل بوستان میںسی پیک کے تحت انڈسٹریل زون پرکام تیزی سے جاری

جمعرات 30 مئی 2019 11:36

اسلام آباد ۔ 30مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پر تیزی سے کام جاری ہے۔ سی پیک سیکرٹریٹ کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون کے لئے 1000 ایکڑ اراضی حاصل کی جاچکی ہے اورصنعتی بستی کے قیام کے لئے اقدامات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس اقتصادی زون میں پھلوں، زرعی مشینری، فارما سیوٹیکل، موٹر سائیکل اسمبلنگ، کرومائیٹس، کوکنگ آئل، سیرامک انڈسٹری، آئس اینڈ کولڈ سٹوریج، برقی آلات، حلال فوڈ انڈسٹری اوردیگر متعلقہ صنعتوں کے قیام اور ان کیلئے سہولیات پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بوستان انڈسٹریل زون 200 ایکڑ رقبہ پر ترقیاتی کام مکمل ہو چکا ہے۔ اس زون سے کوئٹہ ائیرپورٹ کا فاصلہ 23 کلومیٹر، سی پورٹ سے 713 کلو میٹر، کراچی سے 976 کلو میٹر، ڈرائی پورٹ (کوئٹہ) سے 32 کلو میٹر اور ہائی وے این۔50 زیرو کلو میٹر ہے۔