عمران فاروق قتل کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کی لندن سے مزید شواہد کے حصول کیلئے دو ماہ کا وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی

جمعرات 30 مئی 2019 13:32

عمران فاروق قتل کیس ،انسداد دہشتگردی عدالت نے ایف آئی اے کی لندن سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی لندن سے مزید شواہد کے حصول کیلئے دو ماہ کا وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے فیصلہ سنایا جس میں ایف آئی اے کو برطانوی شواہد پیش کرنے کے لیے مزید وقت نہ مل سکا۔ عدالت نے ایف آئی اے کی لندن سے مزید شواہد کے حصول کے لیے دو ماہ کا وقت دینے کی درخواست مسترد کر دی ۔عدالت نے 20 جون کو حتمی دلائل طلب کرتے ہوئے کہاکہ حتمی دلائل کے بعد فیصلہ سنایا جائیگا۔ عدالت استغاثہ کے گواہوں کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کرچکی ہے۔