سرگودھا ‘ چوہدری حامد حمید سمیت 3 لیگی کارکنان کے ضمانت کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی

جمعرات 30 مئی 2019 14:28

سرگودھا ‘ چوہدری حامد حمید سمیت 3 لیگی کارکنان کے ضمانت کیس کی سماعت ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت سرگودھا نے شہر کے حلقہ این اے 90 سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت 3 لیگی کارکنان کے ضمانت کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی کر دی۔ان کے خلاف شہر کے تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں گیارہ لیگی کارکنان پہلے ہی ضمانت پر ہیں۔زرائع کے مطابق 25 جولائی2018 کے عام انتخابات کے نتائج کی اگلے روز گنتی کے دوران ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے عدلیہ اور قومی اداروں کے خلاف نعرے بازی کے الزامات میں پولیس تھانہ کینٹ نے شہری کی درخواست پر مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری حامد حمید ،انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ نعیم اسلم کپور، نائب صدر مرزا منیر،سمیت 39 نامزد اور 250 کارکنان کے خلاف سولہ ایم پی او اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جس میں رکن قومی اسمبلی اور کارکنان کی عبوری ضمانت میں چار کارکنان کی ضمانت منظور اور ایم این اے سمیت دس کی عبوری ضمانت منسوخ کر کے سات ملزمان کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ رکن قوی اسمبلی چوہدری حامد حمید سمیت تین لیگی کارکنان پیش نہ تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ جوڈیشل سات ملزمان کی بھی فاضل عدالت سے ضمانت منظور کر رکھی ہے اب ایم این سمیت تین کارکنان کی درخواست ضمانت لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس میں سرگودھا کی خصوصی عدالت میں تاحال ریکارڈ نہ آنے اور وکلاء کے پیش نہ ہونے پر سماعت 17 جون تک ملتوی کردی جبکہ اسی مقدمہ میں ملوث انجمن تاجران کے راہنماوں سمیت 30 کارکنان کو بے گناہ قرار دیا جا چکا ہواہے ۔