کوٹلی کے سینئر آڈیٹر جاوید اقبال کے بیٹے حماد احمد جاوید نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کوٹلی آزاد کشمیر سے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان میں 825نمبرات سے 788نمبر حاصل کر کے ضلع کوٹلی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

جمعرات 30 مئی 2019 14:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء)بوائز مڈل سکول ڈنہ کوٹلی کے ہونہار طالب علم، ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس کوٹلی کے سینئر آڈیٹر جاوید اقبال کے بیٹے حماد احمد جاوید نے ضلعی ایلیمنٹری بورڈ کوٹلی آزاد کشمیر سے جماعت ہشتم کے سالانہ امتحان میں 825نمبرات سے 788نمبر حاصل کر کے ضلع کوٹلی بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہونہار طالب علم کی کامیابی پر ضلع کوٹلی کی سیاسی سماجی شخصیات ، عزیز و اقارب اور دستوں نے جاوید اقبال کو مبارک باد دی ۔

(جاری ہے)

حماد احمد جاوید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری کامیابی میں میرے اساتذہ کی محنت اور والدین کی دعا شامل ہے میرے اساتذہ کرام اور والدین نے مجھ پر جو توقعات رکھی ہیں ان پر پورا اترتے ہوئے اپنی محنت کو جاری رکھوں گا ۔