مقبوضہ کشمیرٹ، بھارتی فوجیوں نے سوپور میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

جمعرات 30 مئی 2019 16:01

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران جمعرات کو ضلع بارہمولہ کے علاقے سوپور میں ایک نوجوان کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوان کو سوپور کے علاقے ڈانگرپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔ قابض انتظامیہ نے سوپور میں انٹرنیٹ سروس معطل اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے ۔