جمعتہ الوداع (کل)یوم قدس اور یوم کشمیر کے طورپر منایا جائیگا

سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں شہید

جمعرات 30 مئی 2019 18:13

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مئی2019ء) مقبوضہ کشمیر میں (کل) جمعتہ الوداع یوم قدس اور یوم کشمیرکے طورپر منایا جائیگا جس کا مقصد اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر عالمی ادارے کی متعلقہ قراردادوںکے مطابق دونوںتنازعات کے حل کیلئے زوردینا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ دن منانے کی کال سید علی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق نے دی ہے۔

پورے مقبوضہ علاقے کی تمام مساجد ، درگاہوں اور امام بارگاہوںمیں کشمیر اور فلسطین پر فوجی تسلط کے خاتمے کیلئے ایک قراردادپیش کی جائیگی۔ قراردار میں دنیا کے دیرینہ ترین تنازعات فلسطین اور کشمیردونوں مسئلوں کے پر امن حل اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو اپنا کردار ادا کرنے کیلئے دبا? بڑھایا جائیگا۔سیدعلی گیلانی نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ عالمی سیاسی منظر نامے کو سامنے رکھتے ہوئے مسلم امہ کو داخلی اور خارجی سطح پر درپیش چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرے۔

(جاری ہے)

بھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج سوپورقصبے میں دواورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فوجیوںنے نوجوان کو سوپور کے علاقے ڈانگرپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بی اے کے ایک طالب علم جاوید اقبال کی لاش پراسرار حالت میں ضلع پونچھ کے علاقے مینڈھر سے ملی ہے۔ضلع شوپیاں میں نیلوفر اور آسیہ کی شہادت کی دسویں برسی کے موقع پر آج مکمل ہڑتال کی گئی۔

ہڑتال کامقصد گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ایک شہری سجاد پرے کے قتل کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانا بھی ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنمائ محمد اشرف صحرائی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی حکومت پر زوردیا ہے کہ وہ ظلم و تشدد کی اپنی پالیسی ترک کرتے ہوئے جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تمام مسائل کے حل ذریعے عوامی خواہشات کا احترام کرے۔

انہوںنے جموںکی کٹھوعہ جیل کی انتظامیہ کی طرف سے کشمیری نظربندوں کے ساتھ رواغیر انسانی سلوک کی شدید مذمت کی۔ حریت رہنمائوں شبیر احمدڈار اور امتیاز احمد ریشی معروف شہید مجاہد کمانڈر ذاکر موسی کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے ضلع پلوامہ میں ترال کے علاقے نور پورہ گئے۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے جموںوکشمیرمسلم لیگ کے غیر قانونی طورپر نظربند مسرت عالم بٹ پر 38ویں مرتبہ کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کردیا ہے۔قابض انتظامیہ نے سرینگر اور وادی کشمیر کے دیگر علاقوںمیں پاکستانی چینل نشر کرنے والے مقامی کیبل نیٹ ورک کو بند کردیا ہے۔