بیٹیوں سے بازاری زبان کا کھلا استعمال بھی یقیناً نواز شریف کا انوکھا کارنامہ ہے ، سینیٹر فیصل جاوید کی مریم اور نگزیب پر تنقید

نہال ہاشمی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مشاہداللہ خان سمیت عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے، بیان

جمعرات 30 مئی 2019 18:41

بیٹیوں سے بازاری زبان کا کھلا استعمال بھی یقیناً نواز شریف کا انوکھا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) چیئرمین سینٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر فیصل جاوید نے مریم اور نگزیب پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ بیٹیوں سے بازاری زبان کا کھلا استعمال بھی یقیناً نواز شریف کا انوکھا کارنامہ ہے،نہال ہاشمی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مشاہداللہ خان سمیت عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

جمعرات کو مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مریم اورنگزیب کے منہ سے عدلیہ کے دفاع کا سن کر انکی حسِ مزاح کے قائل ہوگئے ہیں۔ سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ مریم بی بی کی جماعت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے سپریم کورٹ پر مسلح لشکر کشی کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ جسٹس سجاد حسن شاہ مرحوم زندہ ہوتے تو مریم اورنگزیب کے بیان پر تبصرہ کرتے۔

انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے درودیوار نون لیگ کی عدلیہ سے محبت کے امین ہیں۔انہوںنے کہاکہ قومی ادارواں کیخلاف جتنی غلیظ زبان اور رکیک حملے نون لیگ نے کئے آج تک کسی جماعت نے نہیں کئے۔انہوںنے کہاکہ گندی زبان، بیہودہ گفتگو اور ججوں کو کھلے عام دھمکانے پر سپریم کورٹ کو اس ٹولے کیخلاف توہین عدالت کے نوٹسز جاری کرنا پڑے۔انہوںنے کہاکہ نہال ہاشمی، طلال چودھری، دانیال عزیز، مشاہداللہ خان سمیت عدلیہ اور ججوں کو دھمکانے والوں کی ایک لمبی فہرست ہے۔

سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بیٹیوں سے بازاری زبان کا کھلا استعمال بھی یقیناً نواز شریف کا انوکھا کارنامہ ہے۔سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ بہرحال مریم بی بی کیساتھ وہ لہجہ اختیار نہیں کریں گے جو میاں صاحب کے کہنے پر انہوں نے کیا۔انہوںنے کہاکہ اللہ کے فضل و احسان سے ایٹمی قوت بننے والی اس مملکت کو میاں صاحب نے بھکاری بنایا۔انہوںنے کہاکہ عوام مزید انکے کسی جھانسے میں آئیں گے نہ ہی کسی احتجاجی تماشے کا حصہ بنیں گے۔