مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے زمینی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے ،میر واعظ

ماہ رمضان میں عام شہریوں کے خلاف طاقت کا بے تحاشا استعمال انتہائی قابل مذمت ہے بیان

جمعرات 30 مئی 2019 21:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) کل جماعتی حریت کانفرنس ع گروپ کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے کو لگام کے نازی پورہ محمد پورہ گاؤں میں احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پیلٹ گن اور دیگر مہلک ہتھیاروں کے بے تحاشا استعمال پر سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ایسے عوام کش اقدامات سے کشمیر وادی میں زمینی صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اپنے ایک بیان میں انہوں کہا کہ حقوق انسانی کی پائمالیاں بشمول عام شہریوں کے خلاف پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے زمینی صورتحال بہتر ہونے کے بجائے مزید بگڑ جانے کا احتمال ہے انہوں نے ماہ مبارک میں عام شہریوں کے خلاف طاقت کے بے تحاشا استعمال کی بھی مذمت کی انہوں نے کولگام کے مذکورہ بالا دیہات میں پولیس و فورسز کی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے عام شہریوں کیساتھ ہمدردی اور یکجہتی ظاہر کرتے ہوئے انکی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعا کی

متعلقہ عنوان :