اسرائیل کا سائبر جنگجوئوں کی فوج تیار کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسرائیلی فوج مستقبل کی حکمت عملی کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں پر مشتمل ایسے ’سائبر جنگجوؤں‘ کو تیار کررہی ہے جو کمپیوٹرز کو ہیک کرنے، ڈیٹا کاپی کرنے اور پورے نظام کا کنٹرول سنبھالنے میں انتہائی مہارت کے حامل ہوں گے، اسرائیلی اخبار

جمعرات 30 مئی 2019 22:49

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) اسرائیلی فوج مستقبل میں لڑی جانے والی جنگوں میں اپنی کامیابی یقینی بنانے اور مخالفین کو بے دست و پا کرنے کے لیے ’سائبر جنگجوؤں‘ کے نام سے نوجوانوں پر مشتمل ’ماہرین‘ تیار کرنے میں ہے۔اس بات کا انکشاف مؤقر اسرائیلی اخبار ’ہیرٹز‘نے اپنی تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

امیتائی زیو نے ملنے والی معلومات کے حوالے سے لکھا ہے کہ اسرائیلی فوج مستقبل کی حکمت عملی کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں پر مشتمل ایسے ’سائبر جنگجوؤں‘ کو تیار کررہی ہے جو کمپیوٹرز کو ہیک کرنے، ڈیٹا کاپی کرنے اور پورے نظام کا کنٹرول سنبھالنے میں انتہائی مہارت کے حامل ہوں گے۔

ہیرٹز کی رپورٹ کے مطابق سائبر جنگجوؤں کو ’دی اشالم اسکول (The Ashalim School) میں تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کی براہ راست نگرانی اسرائیلی فوج کررہی ہے۔ دنیائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ آئندہ مستقبل کی جنگیں کمپیوٹر کی مدد سے لڑی جائیں گی اور وہی اقوام کامیاب ہوں گی جو زیادہ بہتر ٹیکنالوجی کی حامل ہوں گی اور جن کے افراد اعلیٰ تربیت یافتہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :