انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے ایس ایچ او پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کیسوں میں گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے

جمعرات 30 مئی 2019 23:14

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصو صی عدالتوں نے ایس ایچ او پر فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر کیسوں میں گواہان کے بیان ریکارڈ کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

عدالتوں نے فتح جنگ کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم احمد شعیب کے خلاف سماعت گیارہ جون ،جنڈ اٹک کے ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم علی حسن کے خلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیرہ جون ،تھانہ سٹی کے ایس ایچ او پر فائرنگ کے مقدمہ میں ملزم حبیب رحیم کے خلاف تین گواہان کے بیان ریکارڈ کر کے سماعت گیارہ جون ،صدر بیرونی کے قتل کیس میں ملزم ارشد بھٹی کے خلاف سماعت دس جون جبکہ ریس کورس کے مذاحمت قتل کیس میں ملزم اشرف کے خلاف سماعت بھی گیارہ جون تک ملتوی کردی ہے۔