اسرائیلی فوج کے زیر سایہ سائبر جنگجوں کی تیاری

سائبر جنگجوں کو دی اشالم اسکول میں تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے،اسرائیلی اخبار کی رپورٹ

جمعرات 30 مئی 2019 23:40

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) اسرائیلی فوج مستقبل میں لڑی جانے والی جنگوں میں اپنی کامیابی یقینی بنانے اور مخالفین کو بے دست و پا کرنے کے لیے سائبر جنگجوں کے نام سے نوجوانوں پر مشتمل ماہرین تیار کرنے میں ہے،اس بات کا انکشاف اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں کیا، اسرائیلی فوج مستقبل کی حکمت عملی کو پیش نظر رکھتے ہوئے نوجوانوں پر مشتمل ایسے سائبر جنگجوں کو تیار کررہی ہے جو کمپیوٹرز کو ہیک کرنے، ڈیٹا کاپی کرنے اور پورے نظام کا کنٹرول سنبھالنے میں انتہائی مہارت کے حامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سائبر جنگجوں کو دی اشالم اسکول میں تعلیم و تربیت فراہم کی جارہی ہے جس کی براہ راست نگرانی اسرائیلی فوج کررہی ہے۔دنیائے سائنس و ٹیکنالوجی کے ماہرین پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں کہ آئندہ مستقبل کی جنگیں کمپیوٹر کی مدد سے لڑی جائیں گی اور وہی اقوام کامیاب ہوں گی جو زیادہ بہتر ٹیکنالوجی کی حامل ہوں گی اور جن کے افراد اعلی تربیت یافتہ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :