پاکستان رینجرز(سندھ) کی کارروائی ، انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر محمد عرفان عرف موٹا گرفتار

جمعرات 30 مئی 2019 20:55

: کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مئی2019ء) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیا د پر سیکٹر 11F نیو کراچی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر محمد عرفان عرف موٹا کوگرفتار کرلیاجس کا تعلق ایم کیو ایم(لندن) سے ہے۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، کھالیں چھیننے، زبردستی فطرانہ اکٹھا کرنے، فائر نگ، شٹر ڈاون ہڑتالیں کروانے اور روڈ بلاک کرنے میں ملوث ہے،جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

الف۔2003 میں ملزم نے ایم کیو ایم کے یونٹ 142 نیوکراچی میں کارکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی۔ب۔ملزم 7 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے جن میں سنی تحریک کے سلیم قادری، رضوان اور ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن ندیم ادو کے ساتھ ساتھ زوہیب، ہیرا، زاہدعرف برگراور ایک نامعلوم شخص شامل ہے۔

(جاری ہے)

ج۔2003 سے 2016تک ملزم پارٹی کے لیے بھتہ وصولی،فطرانہ،زکوٰ? وصولی، ہوائی فائرنگ، ہڑتالوں کے دوران جبری دکانیں بند کروانے، کھالیں چھیننے، وال چاکنگ اور روڈ بلاک کرنے میں ملوث رہا ہے۔

د۔ملزم یارو گوٹھ سرجانی ٹاؤن کے 15 پلاٹوں پرچائنہ کٹنگ کے لیے قبضوں میں بھی ملوث رہا ہے۔ ر۔ملزم کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج ہیں۔۲۔گرفتارملزم کو بر آمد شدہ 1 عدد 12 بوررائفل اور 3 عدد کارتوس سمیت قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرزچیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے