Live Updates

ایمنسٹی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی، عمران خان

عوام سے اہم مسئلے پربات کرنا چاہتا ہوں،22 کروڑ عوام میں صرف ایک فیصد لوگ بوجھ اٹھاتے ہیں، عوام 30 جون تک اثاثے ظاہر کردیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عوام کا پیسا چوری نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان کا قوم کیلئے اہم پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 30 مئی 2019 21:16

ایمنسٹی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی، عمران خان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مئی 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایمنسٹی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی، عوام سے اہم مسئلے پربات کرنا چاہتا ہوں،22 کروڑ عوام صرف ایک فیصد لوگ بوجھ اٹھاتے ہیں،30جون تک اثاثے ظاہر کردیں، گارنٹی دیتا ہوں کہ عوام کا پیسا چوری نہیں ہونے دوں گا۔ وزیراعظم نے آج قوم کیلئے اپنے جاری کردہ پیغام میں کہا کہ پاکستانیوں آپ سے ملک کے اہم مسئلے پربات کرنا چاہتا ہوں۔

22 کروڑ عوام صرف ایک فیصد لوگ ٹیکس دیتے ہیں۔ ایک فیصد لوگ 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔ یہ ناممکن ہے کوئی بھی ملک اپنی عوام کی خدمت نہیں کرسکتا، اگر اس ملک کے لوگ ٹیکس نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہیں دیں گے توملک عوام کی خدمت نہیں کرسکتا۔ اگر لوگ ٹیکس نہ دیں تو حکومت صحیح معنوں میں عوام کی خدمت نہیں کرسکتی۔

(جاری ہے)

ٹیکس نہ ملنے سے نہ ہسپتال اور سکول بن رہے ہیں اور نہ ہی ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بے نامی پراپرٹی اور جائیداد ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم لے کرآئی ہے۔ یہ بہت آسان اسکیم ہے۔ یہ 30 جون تک اسکیم ہے۔ یہ آپ کے پاس موقع ہے آپ کی جو بھی بے نامی پراپرٹی، یا بینک اکاؤنٹس پڑے ہوئے ہیں، آپ ان سب کو ڈکلیئر کردیں۔ 30جون کے بعد یہ موقع نہیں ملے گا۔ بے نامی پراپرٹی سے متعلق اداروں کے پاس ساری معلومات آچکیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اثاثوں کی ڈیکلیریشن اسکیم سب سے آسان اسکیم ہے اپنے اثاثے ڈیکلیر کریں۔ اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ملک کو مشکل سے نکال دے گی۔ 30جون تک اپنے بے نامی پراپرٹی اور اثاثے ظاہر کردیں۔ یہ سب سے اچھا ہے کہ آپ اپنے اثاثے ڈکلیئر کردیں۔ آپ بھی سکون کی نیند سو سکتے ہیں۔

آپ کو فکر نہیں ہوگی کہ آپ کو کوئی ادارہ تنگ نہ کرے۔ عمران خان نے کہا کہ گارنٹی دیتا ہوں کہ عوام کا پیسا چوری نہیں ہونے دوں گا۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے 3روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں 14ویں اسلامی سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ اسلامی سربراہی کانفرنس کا اجلاس کل خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز السعود کی سربراہی میں ہوگا۔

وزیراعظم آج مدینہ منورہ پہنچنے پر روزہ رسول ﷺ پر حاضری دی۔ وزیراعظم مسجد نبوی ﷺ میں نوافل ادا کرنے کے بعد جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ سینئر تجزیہ کار اور صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ اوآئی سی ممالک کے سربراہان مسلمانوں کے مقدس مقام پر اکٹھے ہورہے ہیں، اجلاس میں بڑی حکمت علی طے کی جائے گی۔ اس حوالے کچھ قرارداد بھی تیار کی گئی ہیں۔ان قراردادوں کا تعلق مسلم ممالک کے مسائل سے جڑا ہوا ہے۔وزیراعظم عمران خان اجلاس کے موقع پر اسلامی سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ 27رمضان المبارک کو بہت سے اہم ممالک کے سربراہان اکٹھے عمرہ کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات