پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف کارروائیوں کے بعد ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرلیا

جمعرات 30 مئی 2019 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2019ء) پاکستان رینجرز سندھ نے مختلف کارروائیوں کے بعد ٹارگٹ کلرز، بھتہ خور، ڈکیت، اسٹریٹ کرمنلز اور منشیات فروش سمیت 19ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ بلال کالونی اور کھارادر کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد ذیشان عزیز عرف ماموں اور امجد حسین عرف امجد بنگالی کوگرفتار کیا۔

ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ وصولی میں ملوث ہیں۔گڈاپ، کھوکھرا پار، سعود آباد، زمان ٹان، شرافی گوٹھ، لانڈھی، میٹھادر، فیروز آباد اور میمن گوٹھ کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 13ملزمان عدیل علی عرف راجو، محمد انیس عرف دانش، محمد شعیب، عابد وہاب، وحید مراد، عابد حسین عرف مچھی، راحیل احمد،محمد حسیب، فرحان عرف کوڈو، اقبال، محمد شمس، محمد اقبال عرف کالو اور قربانی علی کو گرفتار کیا جو ڈکیتی، اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل چوری اور چھیننے جیسی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ بلال کالونی میں رینجرز نے پولیس کے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئی2ملزمان سرفراز عرف ماما اور محسن عرف بداری کو گرفتارکیا۔

(جاری ہے)

ملزمان موٹر سائیکل چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔گڈاپ ٹائون کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان محمد عمران عرف عمری اور جاوید محمد کو گرفتار کیا۔ ملزمان منشیات فروشی اور غیر قانونی اسلحے کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں۔درج بالاملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن، مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔