ایک شخص نے اپنی دوست کوویلنٹائن ڈے پر تحفہ دینے کے لیے 99 ہزار ڈالر میں سمندر خرید لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 30 مئی 2019 23:56

ایک شخص نے اپنی دوست کوویلنٹائن ڈے پر  تحفہ دینے کے لیے 99 ہزار ڈالر میں ..

ایک چینی عورت نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی حیرت کا اظہار کیا ہے۔اس عورت کو 20 مئی کو یعنی  چینی ویلنٹائن ڈے پر اُن کے دوست نے سمندر کا تحفہ دیا ہے۔ اُن کے دوست نے اُن کے لیے کھلے سمندر میں 210  ہیکٹر کے علاقے کے حقوق خریدے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایک چینی شخص نے  چین کےصوبے شینڈونگ  میں  چینیوشان جزیرے کے پاس کھلے سمندر میں 210 ہیکٹر کے علاقے کے حقوق استعمال خریدے ہیں۔

اس سے پہلے یہ حقوق ایک  فش فارمنگ کمپنی کے پاس تھے، جن سے آن لائن نیلامی میں خاتون کے دوست نے خرید لیے۔ یہ حقوق  682,662 یوان یا تقریباً 99 ہزار یوان میں خریدے گئے ہیں۔ اس شخص نے 20 مئی کو اپنی دوست کو تحفہ نہیں دیا تھا، جس کے ازالے کے لیے کچھ دنوں بعد سمندر خریدکر اپنی دوست کے نام کر دیا۔

(جاری ہے)


اگرچہ دوست کو کھلا سمندر خرید کر دینا زیادہ رومانوی نہیں لیکن یہ خاتون سوشل میڈیا پر اس غیر معمولی تحفے کی وجہ سے کافی داد سمیٹ رہی ہیں۔


خاتون نے سوشل میڈیا پر آن لائن نیلامی کی سائٹ کے سکرین شاٹ بھی شیئر کیے ہیں، جنہیں مقامی میڈیا نے بھی شائع کیا ہے۔
چینی سوشل میڈیا پر جہاں بہت سے لوگ ان خاتون کے دوست کی تعریف کر رہے ہیں، وہاں بہت سے لوگوں نے اس ساری کہانی کو ہی جھوٹا قرار دیا ہے۔
بیجنگ سے تعلق رکھنے والے ایک وکیل کا کہنا ہے کہ خاتون کے دوست ژہانگ کا سمندر کا حصہ خریدنا چینی قوانین کے مطابق بالکل درست ہے۔


انہوں نے بتایا کہ جائیداد کے قوانین کے مطابق ملکی سمندر یا پانی کے ذخائر ملک کی ملکیت ہیں اور خریدے یا بیچے نہیں جا سکتے تاہم ملک استعمال کے اُن حقوق کی حفاظت کرتا ہے ، جنہیں قانونی طور پر حاصل کیا گیا ہو۔ اس کے علاوہ یہ حقوق خریدنے والے اسے فروخت بھی کر سکتے ہیں اور کرائے پر بھی دے سکتے ہیں۔

ایک شخص نے اپنی دوست کوویلنٹائن ڈے پر  تحفہ دینے کے لیے 99 ہزار ڈالر میں ..